سوال          6918

جس شخص پر غسل واجب ہو کیا وہ کسی کا نکاح پڑھا سکتا ہے یا میت کو غسل دے سکتا ہے؟

جواب

جی ہاں، نکاح پڑھا سکتا ہے، غسل دے سکتا ہے، مگر وہ اپنے غسل میں کیوں تاخیر کر رہا ہے؟ وہ تو اس کے اپنے ہاتھ میں ہے۔ بے مقصد کی تاخیر کیا ہے آخر؟ کیا وجہ ہے؟ اتنی ایمرجنسی کیا لگی ہوئی ہے کہ دس پندرہ منٹ جب وہ غسل کے نہیں نکال سکتا۔ تو یہ حد درجے کی سستی اور کاہلی ہو گی۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ