سوال (4716)
کیا 12 ذوالحجۃ کو رمی جمرات فجر کے بعد یعنی ظہر سے پہلے کسی بھی وقت کر سکتے ہیں؟
جواب
گیارہ، بارہ، تاریخ کو رمی جمرات کا درست وقت زوال کے بعد سے لیکر غروب شمس تک ہے، ظہر یعنی زوال سے پہلے کنکریاں مارنا جائز نہیں ہے۔ گو آج کل بہت سارے حاجی پہلے ہی مار کر فارغ ہو جاتے ہیں، لیکن یہ درست طریقہ نہیں ہے۔ ہاں اگر کوئی بارہ تاریخ کو غروب شمس تک کنکریاں نہ مار سکے تو وہ رات فجر سے پہلے پہلے کسی بھی وقت رمی کر سکتا ہے، لیکن پھر اسے تیرہ تاریخ کو بھی منی میں ٹھہرنا ہو گا۔
فضیلۃ العالم حافظ خضر حیات حفظہ اللہ