سوال (2682)

میرے سسرال نے شادی پر مجھے سونے کا ایک رنگ گفٹ کیا تھا، جسے میں نے بوقت ضرورت بیچ دیا. کیا گفٹ کو بیچنا جائز ہے؟

جواب:

جو چیز آپ کو گفٹ دی جاتی ہے، وہ آپ کی ملکیت ہو جاتی ہے، اسے جیسے مرضی استعمال کیا یا بیچا جا سکتا ہے، اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔

فضیلۃ العالم خضر حیات حفظہ اللہ