سوال     6662

السلام علیکم و رحمة الله و بركاته
کسی کو ایک ہزار روپیہ گرا پڑا ملا ہے، سینکڑوں لوگ وہاں سے گزرتے ہیں۔ نہیں معلوم کس کے پیسے گرے ہیں۔ کیا یہ مبلغ کبیر ہے، جس کا اعلان کیا جائے یا قلیل ہے، جسے اٹھانے والا خود استعمال کر لے؟ کچھ دن گزر گئے ہیں لیکن اسے تلاش کرتے ہوئے کوئی نہیں آیا۔ کیا اٹھانے والا استعمال کر سکتا ہے؟ راہنمائی درکار ہے۔

جواب

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اس پر کم قیمت یا معمولی چیز کا اطلاق بھی ہو سکتا ہے، اور درمیانی چیز کے لیے بھی یہی کہا جا سکتا ہے۔ البتہ، قرب و جوار میں کوشش کریں کہ تلاش کریں اور اگر کوئی مالک مل جائے تو اسے اطلاع دیں۔ مبہم انداز میں لوگوں کو بتائیں کہ کوئی چیز یا پیسہ ملا ہے، لیکن رقم یا مقدار واضح نہ کریں، تاکہ مالک ظاہر ہونے پر بتا سکے۔
اگر کوئی مالک نہ ملے تو آپ اسے استعمال کر سکتے ہیں۔ بعد میں اگر مالک ظاہر ہو جائے اور ثابت ہو جائے کہ یہ اسی کا ہے، تو اسے واپس کر دیں۔ اگر مالک راضی ہو جائے کہ خرچ کر دیا گیا یا صدقہ کر دی گئی، تو بھی مسئلہ حل ہو جائے گا۔
یہ بات یاد رکھیں کہ کوئی چیز کسی ایک کے لیے بڑی ہو سکتی ہے اور کسی دوسرے کے لیے چھوٹی، اس کا انحصار حالات اور امکان پر ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ