سوال (1354)

گری پڑی چیز ملے تو اس کے بارے میں شریعت مطہرہ کیا رہنمائی فرماتی ہے؟

جواب

اگر تو کوئی عام چیز ہو جو لوگوں کے ہاں اتنی قیمتی یا جسے اتنی اہمیت نہیں دی جاتی ہو مثلاً : کوئی 100۔۔۔۔50 کی چیز تو استعمال کرلیں ، لیکن اگر کوئی قیمتی چیز ہو تو ایک سال تک اعلان کریں۔

فضیلۃ الباحث اشرف شاہین حفظہ اللہ

سائل :
اور شیخ مکرم سال کے بعد بندہ خود استعمال کرے یا پھر اسے بیت المال میں جمع کروا دے؟
جواب :
خود استعمال کرلے تو کوئی حرج نہیں ، ضرورت نہ ہو تو صدقہ کردے ۔

فضیلۃ الباحث حافظ اشرف شاہین حفظہ اللہ