سوال (6037)

گرجا گھر کا نقشہ یا تعمیر کرنے کا حکم مسلمان کے لیے کیسا ہے؟

جواب

سماوی اور الہامی تمام مذہب منسوخ ہوچکے ہیں، ان کی کوئی بھی چیز باقی نہیں رکھ سکتے ہیں، تعاون اور سپورٹ کرنا صحیح نہیں ہے، یہ نقشے وغیرہ بنانا صحیح نہیں، یہ غیر مسلم کے کام میں شرکت ہے۔
ارشادِ باری تعالیٰ ہے کہ:

وَتَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَىٰ ۖوَلَا تَعَاوَنُوا عَلَى الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ ۚ وَاتَّقُوا اللَّهَ ۖ إِنَّ اللَّهَ شَدِيدُ الْعِقَابِ [المائدہ: 2]

«اور نیکی اور تقویٰ پر ایک دوسرے کی مدد کرو اور گناہ اور زیادتی پر ایک دوسرے کی مدد نہ کرو اور اللہ سے ڈرو، بے شک اللہ بہت سخت سزا دینے والا ہے»

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ