سوال (2792)

کیا یہ فتوی درست ہے؟
ایک شخص کو پیسوں کی اشد ضرورت ہے، وہ کسی بندے سے کہتا ہے کہ یہ میری گاڑی گروی کے طور پہ تم رکھ لو اور مجھے کچھ پیسے دے دو مثال کے طور پہ وہ اسے 10 لاکھ روپے لے لیتا ہے اور وہ کہتا ہے کہ یہ 10 لاکھ مجھے دے دو اور میری گاڑی گروی رکھ لو اور ساتھ یہ بھی کہتا ہے کہ میری گاڑی اگر تم چاہو تو استعمال کر لو کیا گروی اس طرح سے چیز استعمال کرنا جائز ہے۔

جواب: یہ جو صورت بیان کی گئی ہے اس میں اگر گاڑی والا جو گاڑی کا مالک ہے، اگر تو دل و جان سے وہ اجازت دیتا ہے کہ میری چیز استعمال کر لو تو استعمال کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
واللہ اعلم

جواب

حدیث میں یہ بات آئی ہوئی ہے کہ سواری یا جانور سے خدمت کے عوض فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے، اسی طرح کار بھی کام یا پیٹرول مانگتی ہے، اور ساتھ مالک کی اجازت بھی ہےلہذایہ جائز ہی معلوم ہوتا ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ