سوال (3124)

ایک شخص نے اپنا مکان گروی رکھوایا ہے اور اس کے بدلے رقم لی ہے، کیا وہ مکان آگے استعمال میں لا سکتے ہیں، مثلاً آگے کرائے پر دے سکتے ہیں؟

جواب

جس کے پاس یہ مکان رکھوایا گیا ہے، جس نے پیسے دیے ہیں، وہ اس گھر کو استعمال کر سکتے ہیں، بشرطیکہ وہ اس گھر کا کرایہ دیں، وہ مالک نہیں ہیں، ان کے پاس امانت ہے اور ضمانت بھی ہے، ہر چیز استعمال نہیں ہو سکتی ہے، مکان استعمال کریں، اس کے عوض کرایہ دیں، اگر آگے کسی کو کرایہ دینا چاہ رہے ہیں، جس کا گھر ہے، اس سے پوچھ کر کرائے پر دیں، اور کرایہ اس کو لوٹا دیں، ہم نے آپ کا مکان کرایہ پر چڑھا دیا ہے، یہ اس کا کرایہ ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ