سوال (5735)
شیخ صمود فلوٹیلا کی اہمیت و فوائد بتائیں اس سے کیا حاصل ہوگا؟
جواب
گلوبل صمود فلوٹیلا کا مقصد اسرائیلی حصار توڑ کر غزہ کے لوگوں کو ضروریات زندگی، کھانا پینا، دوائیاں وغیرہ فراہم کرنا ہے۔ اور پوری دنیا کو غزہ کے حوالے سے خبردار کرنا ہے کہ ان پر اسرائیلی مظالم کے خلاف آواز اٹھائی جائے۔
گلوبل صمود فلوٹیلا کے ذریعے مظلوموں کی حمایت اور ظالموں کی مذمت کے لیے ایک منفرد اور دلیرانہ طریقہ کار اختیار کیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر اس حوالے سے جس قدر بات ہونی چاہیے، نہیں ہو رہی… لیکن پھر بھی پاکستان سے کچھ شخصیات اس میں براہ راست شریک ہیں، جیسا کہ سینیٹر مشتاق خان وغیرہ۔ اسی طرح مولانا تقی عثمانی صاحب، مفتی منیب الرحمن صاحب جیسے علماء نے اس کی تائید کی ہے، اور اہل حدیث اکابرین میں سے مولانا یاسین ظفر صاحب اور علامہ ابتسام الہی ظہیر صاحب اس کی حمایت کر رہے ہیں۔
فضیلۃ العالم حافظ خضر حیات حفظہ اللہ
 
					 
			 
							




 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				