سوال (3214)

کیا عورت یا مرد ہاتھوں پر دستانے پہن کر نماز پڑھ سکتے ہیں؟

جواب

جی دستانے پہن کر نماز ادا کی جا سکتی ہے۔ الأمر فيه واسع إن شاء الله۔
اس سے عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کی “السجود على سبعة أعظم” والی حدیث کی مخالفت نہیں ہوتی جسے امام البخاری رحمہ اللہ تعالیٰ نے اپنی صحیح میں ذکر کیا ہے اور نا ہی ہاتھوں کا ننگا رکھنا نماز کے مستحبات میں سے ہے کہ اس پر عمل کیا جائے جیسا کہ احناف کا موقف ہے جیسا کہ ملتقی الابحر اور اس کی شرح مجمع الانہر میں نماز کے مستحبات کے بیان میں ہے۔
والله تعالى أعلم والرد إليه أسلم۔

فضیلۃ الباحث ابو دحیم محمد رضوان ناصر حفظہ اللہ

نماز کے دوران دستانے پہننے میں کوئی حرج نہیں ہے، باقی حالت احرام میں عورت دستانے نہیں پہن سکتی ہے، باقی نماز میں ایسی کوئی بھی پابندی نہیں ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ