سوال (6057)

ایک سرکاری ملکیتی پلاٹ ہے جس پر کسی نے قبضہ کرلیا اور آگے سے آگے فروخت ہوتا رہا، اسی دوران کسی نے اس کی رجسٹری بھی بنوالی، اب ایسا پلاٹ خریدنا، جبکہ یہ معلوم ہے کہ اصلا وہ پلاٹ سرکاری ہے، شرعی طور پر کیسا ہے؟

جواب

ایسے معاملے میں ہاتھ نہیں ڈالنا چاہیے، جو انسان کے لیے پریشانی کا باعث ہو، دل میں کھٹکتا رہے، صاف ستھرا کام کرنا چاہیے، صاف ستھرا مکان خریدنا چاہیے، شک کو چھوڑ کر، یقین کو لینا چاہیے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ