سوال (5223)
اگر ایک آدمی گورنمنٹ ٹیکس مکمل نہیں دیتا اس کے بارے شرعی حکم کیا ہے؟
جواب
ہمارے ایک بہت بڑے عالم دین نے کہا تھا کہ اگر آپ ٹیکس سے بچ جاتے ہیں تو ٹھیک ہے، کیونکہ ٹیکس مسلمانوں پر نہیں ہوتا ہے، اگر آپ حکومت کے تابع ہوکر ادا کرتے ہیں، تب بھی ٹھیک ہے، اللہ تعالیٰ آپ کے دلوں کے حال کو جاتا ہے، اس میں کوئی سختی نہیں ہے، باقی ایسا دروازہ نہ کھولیں، جو خلاف شرع ہو، اس سے بغاوت کی بو آتی ہو۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ