سوال (3331)

میرا دوست آن لائن بزنس کرتا ہے، جس کے اندر وہ گرافکس اور فوٹو وغیرہ لیتا ہے، پھر ان کو سیل کرتا ہے، وہ فزیکل موجود نہیں ہوتے ہیں، صرف موبائل کے اندر جو تصاویر ہوتی ہیں، ان کو وہ سیل کرتے ہیں اور اس کے اوپر وہ منافع کماتے ہیں تو کیا یہ کام جائز ہے؟

جواب

گرافکس کے لیے بڑی محنت لگتی ہے، فوٹو شاپ سیکھنا پڑتا ہے، کورل ڈرا سیکھنا پڑتا ہے، اور بھی کئی چیزیں سیکھنی پڑتی ہیں، اس پر اچھی خاصی محنت لگتی ہے، گرافکس بناتے ہوئے بھی محنت لگتی ہے، لہذا اگر وہ حرام تصاویر اور گرافکس نہیں بناتا ہے تو اس کا یہ کاروبار جائز ہے، اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ