سوال (4480)
کمرے میں چھوٹی بیٹی نے ڈریسنگ پر سٹیکر لگائے ہیں گڑیا والے تو اس کمرے میں نماز ہوجائے گی؟ کیونکہ اسی کمرے میں نماز بھی پڑھتے ہیں۔
جواب
تصویر کی جو ممانعت ہے، نماز کو ہونا یا نہ ہونا الگ چیز ہے، نماز آپ کی درست ہے، باقی بہتر یہ ہے کہ نماز کے لیے ایسا کمرہ چن لیا جائے، جہاں اس طرح کی تصاویر نہ ہوں، بس اتنی سی بات ہے، اس طرح تصاویر سجانے اور لگانے کے بارے میں ممانعت کے فتوے دیے جاتے ہیں، دلائل کی رو سے یہ بات اولی اور افضل ہے، اس لیے کہا جاتا ہے کہ وہاں نماز نہ پڑھیں، اس لیے کہ جس طرح نماز میں توجہ ہونی چاہیے وہ نہ ہو سکے گی، اس کے علاؤہ رحمت کے معاملات نہیں ہونگے، جس طرح ہونے چاہیے، اس طرح کہنا کہ آپ کی نماز نہیں ہوگی، یہ صحیح نہیں ہے، باقی نماز ہو جائے گی، کس قدر نمبر کم ہوتے ہیں، یہ اللہ تعالیٰ جانتا ہے۔ باقی نماز کے لیے ایسے کمرے کا انتخاب کرنا چاہیے، جہاں خشوع و خضوع برقرار رہنا چاہیے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ