سوال (4277)

“یارسول اللہ تیرے در کی فضاؤں کو سلام، گنبدِ خضرا کی ٹھنڈی ٹھنڈی چھاؤں کو سلام” یہ جملے کہنا جائز ہے؟

جواب

یہ یاد رکھیں کہ ہر بات عقیدے کی وجہ سے ہاں اور نہ میں نہیں بدلتی، بلکہ کچھ چیزیں نا چاہتے ہوئے بھی عقیدے کی فکر، نظریات کی عکاسی کرتی ہیں، یہ بھی ان میں سے ایک ہے، اب گنبذ خضراء بعد میں بنا ہے تو اس کا شریعت سے کیا تعلق، جب یہ بنا ہی بعد میں ہے تو اس کے سائے، چھاؤں کو سلام کرنے کی کیا حیثیت رہ جاتی ہے، اس پر غور کریں تو یہ ہمارے نزدیک لایعنی بات ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ