سوال (4042)
روزے دار مرد ہو یا عورت روزہ رکھتا ہے، پھر جان بوجھ کر توڑ دیتا ہے اس حدیثِ مبارکہ کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے روزے دار اگر گناہ نہیں چھوڑتا تو اس کے بھوکا پیاسا رہنے کی کوئی ضرورت نہیں، اب روزہ رکھ کر کوئی بھی گناہ ہو جاتا جھوٹ چوری چغلی غیبت ریاکاری یا نظر کا غلط استعمال تو جان بوجھ کر روزہ توڑ دیتا ہوں۔ اس حوالے سے رہنمائی فرمائیں۔
جواب
روزہ کے ساتھ بقیہ جھوٹ فریب جیسے کاموں سے اجتناب کرنا تھا، ان کاموں کو چھوڑنے کی بجائے روزہ ہی چھوڑ دینا یہ کوئی سمجھداری تو نہیں ہے، اگر ایسا کے کوئی سمجھے کہ یہ میرا تقوی ہے تو یہ تقوی نہیں تقوی کا ہیضہ ہے، روزہ رکھ کر غیبت چغلی ہو گئی تو اس کی اللہ سے معافی مانگے، فرض تو ادا کرے ایسا کر کے وہ فرض سے ہی ہاتھ دھو بیٹھا گناہ پر گناہ کرنا یہ مومن کا شیوہ ہی نہیں ہے۔
واللہ اعلم
فضیلۃ الباحث نعمان خلیق حفظہ اللہ