سوال 6851
میرا کلینک ہے، ایک عیسائی لڑکا مجھ سے روئی خرید کر چراغ روشن کرتا ہے قبرستان میں، اس میں تو گناہ گار نہیں میں؟
جواب
نہیں، آپ کو اس کو نہیں دینا چاہیے۔ جب آپ کو پتہ چل گیا کہ وہ یہ کام کرتا ہے تو ظاہر سی بات ہے کہ آپ تعاون تو کر رہے ہیں۔ قرآنِ کریم میں واضح حکم ہے:
“وَلَا تَعَاوَنُوا عَلَى الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ”
یعنی گناہ کے کام میں اور سرکشی کے کام میں تعاون نہیں ہونا چاہیے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




