سوال (6528)

علماء سے گزارش ہے کہ کوئی ایسی کوئی کتاب بتادیں جس کو پڑھنے کے بعد گناہوں سے نفرت ہو جائے نیکیوں کا جزبہ پیدا ہو۔

جواب

اللہ تعالیٰ سے عافیت مانگ لیں، دعائیں کریں، والدین سے بھی دعائیں کروائیں، الزواجر عن اقتراف الکبائر” ابن حجر مکی کی کتاب ہے، وہ پڑھ لیں، اور اس کے علاؤہ “الکبائر” امام ذہبی کی دیکھ لیں، اس کے ساتھ “الجواب الکافی” امام ابن القیم کی دیکھ لیں، “نبوی جواہر” علامہ عبد القادر حصاری کی وہ دیکھ لیں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ