سوال (6131)
اگر غسل کے دوران جسم کی کوئی جگہ خشک رہ جائے لیکن بندے کو علم نہ ہو تو اس کا تو غسل ہوجاتا ہے؟
جواب
اگر وہ گیلا ہاتھ پھیر دیتا ہے تو ٹھیک ہے، کیونکہ غسل میں تمام اعضاء کو ایک ہی عضو شمار کیا گیا ہے، وضوء میں ترتیب ہوتی ہے، ترتیب لازمی ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ



