سوال (5610)
غسل جنابت کے دوران اگر ڈونگے کے ذریعہ سے غسل کیا جا رہا ہو اور اگر پانی کے کچھ چھینٹے بالٹی میں گرتے رہیں تو کیا وہ پانی غسل کیلئے پاک نہیں رھے گا؟
جواب
احتیاط کرنی چاہیے نظافت کا یہی تقاضہ ہے البتہ جنبی کے جسم سے لگ کر گرنے والا پانی نجس نہیں بلکہ خود جنبی بھی ایسا نجس نہیں کہ اسے چھونے والا پلید ہوجائے۔ جنبی کی نجاست باطنی ہے ظاہری نہیں۔
اور جنابت کے بعد غسل کا حکم تعبدی ہے۔واللہ اعلم
فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ