سوال (5602)
غسل جنابت اور جمعہ کے دن جو غسل کا کہا گیا ہے اس میں کیا فرق ہے؟ کیا جو جمعہ کا غسل ہے اس میں صرف نہا کر وضو کر لیا جائے تو ٹھیک ہے؟ یا غسل جنابت والا غسل کرنا ہوگا؟
جواب
غسل جنابت اور عام غسل میں فرق ہوتا ہے، غسل جنابت سے پہلے وضوء ہے، عام غسل کے لیے وضوء شرط نہیں، غسل جنابت میں کم سے کم تین مرتبہ جسم پر پانی لگانا ہوتا ہے، عام غسل میں ایسا نہیں ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ
سائل: جمعہ کا غسل جو ہے اس میں صرف نہا لیا جائے تو غسل ہو جائے گا؟
جواب: جی ہو جائے گا۔ ان شاءاللہ
فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ




