سوال (5495)

غسل کے فرائض و سنتیں، وضو کے فرائض و سنتیں وغیرہ کیا یہ تقسیم اہل حدیث علماء بھی کرتے ہیں؟

جواب

تمام عبادات میں یہ تقسیم کہ کچھ چیزیں ضروری ہیں جن کے بغیر وہ عبادت مکمل نہیں ہوتی اور کچھ چیزیں ضروری تو نہیں ہوتی لیکن ان کا اُس عبادت میں کرنا افضل و بہتر ہوتا ہے۔
ایسی تقسیم ائمہ سلف سے بکثرت ملتی ہے اور ایسی تقسیم کے وجود پر ہمیشہ سے اجماع ہے۔ ائمہ مسلمین میں سے کوئی بھی اس بات کا قائل نہیں کہ کسی عبادت کے ہر ہر فعل کی نوعیت لزوم کی ہے کہ جو ان میں سے کسی کو بھی چھوڑ دے عبادت ضائع ہوجائے گی۔
اب ان تقسیمات کو نام کچھ بھی دے دیا جائے کوئی حرج نہیں۔

فضیلۃ الباحث حافظ محمد طاہر حفظہ اللہ

ہم تو نہ یہ تقسیم کرتے ہیں، نہ اس کے قائل ہیں، اور نہ ہی اس کے فاعل، کسی عالم کا رجحان ہوگیا ہو تو یہ ایک الگ بات ہے، مجموعی طور پر اہل حدیث سلفی حضرات اس تقسیم کے قائل نہیں ہیں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ