سوال (5801)

یہ پوچھنا تھا اگر کسی شخص کے بارے میں یہ گمان ہو کہ وہ صحابہ کا گستاخ ہے تو کیا اُس کے پیچھے نماز پڑھنا جائز ہے، حضرت امیر معاویہ کے بارے میں اُس کی رائے غلط ہو؟

جواب

گمان کی بنیاد پر فیصلے نہیں کیے جاتے، یقین حاصل کریں، اگر آپ کو کسی کی نظریات پر یقین ہے، پھر آپ اس کے پیچھے نماز نہ پڑھیں، شریعت آپ کو مجبور نہیں کرتی۔

فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ