سوال (4896)

ایام حیض میں غلطی سے یا شعوری طور پر مباشرت ہو جائے، تو اس کی توبہ و استغفار کرنی چاہیے اور ایک یا آدھا دینار صدقہ کرنا چاہیے، آج کل دینار کی قیمت کس حساب سے ہوگی؟ کیونکہ اب تو کرنسی کا دور ہے یہ سونے کے سکے تو اب ختم ہو چکے ہیں تو اب کیا حساب ہوگا۔ علماء رہنمائی فرما دیں۔

جواب

اگر حیض کے شروع والے ایام ہیں تو ایک دینار صدقہ کرنا ہوگا، اگر آخر کے ایام ہوں تو تو نصف دینار صدقہ کرنا ہوگا، ایک دینار ساڈھے چار ماشے کا ہوتا ہے، اس اعتبار سے سونار سے اندازہ کیا جا سکتا ہے کہ کتنا ہوگا، آدھا دینار ساڈھے چار ماشے کا آدھا ہوگا، اس حساب سے قیمت آپ کے ذمے ہوگی۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ