سوال (5590)

ہم سفر میں ہیں، ہمیں کنفرم ہے کہ ہمارے کپڑے پلید ہیں تو کیا ہم ان کپڑوں میں نماز پڑھ سکتے ہیں، ہمارے پاس کوئی بھی چارہ نہیں ہے؟

جواب

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ: اس حالت میں ممکن ہو تو کپڑے بدل لیں یا دھولیں۔
اور اگر ایسا ممکن نہ ہو اور نماز کا وقت نکل رہا ہو تو انہی کپڑوں میں نماز پڑھ لیں، یہ عذر ہے اور بعد میں اس نماز کا اعادہ بھی نہیں۔ اسلام ویب کا فتوی۔ واللہ اعلم

فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ