سوال (5139)

حالت وضوء میں کھانے پینے کے بعد کلی کرنا ضروری ہوتا ہے؟

جواب

حدیث میں ذکر ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دودھ تناول فرمایا، اس کے بعد کلی کی ہے، یہ استحبابی کلی ہے، فرضیت کے لیے نہیں ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اس میں چکناہٹ ہوتی ہے، ایسی کوئی چیز ہو جو دوران نماز دانت وغیرہ پر لگ جائے تو پھر کلی کرنا بہتر ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ