سوال (4585)
ایک عورت حاملہ ہے، اس کا ایک بچہ جو ابھی ڈیڑھ سال کا ہے، وہ ماں کا دودھ پیتا ہے تو کیا وہ اس بچے کو مزید دودھ پلا سکتی ہے یا چھڑوا دے؟
جواب
ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارادہ کیا تھا کہ عورت جس عرصے میں بچے کو دودھ پلاتی ہے، اس عرصے میں میں شوہر کو بیوی کے پاس آنے سے روک دوں، صحبت سے روک دوں، پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ میں نے فارس کے لوگوں کو دیکھا ہے کہ وہ اس حالت میں اپنی بیوی سے جماع کرتے ہیں، ان کو کوئی بھی نقصان نہیں ہوتا، لہذا میں اس لیے نہیں روکتا ہوں، باقی عموماً تجربات یہ ہیں کہ دودھ خراب ہونے کا اندیشہ ہوتا ہے، اگر ایسا ہوگیا ہے کہ ڈاکٹر میڈیسن سے کور کر لیتے ہیں، اگر ایسا ہوگیا ہے تو کسی اچھے ڈاکٹر سے مشورہ کریں، اگر ڈاکٹر کہے کہ اس میڈیسن کے ساتھ دودھ پلانا بچے کو صحیح ہے تو ٹھیک ہے، ورنہ چھڑوا دیا جائے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ