سوال (4549)
کیا حاملہ جانور کی قربانی ہو سکتی ہے؟
جواب
حدیث موجود ہے کہ ماں کا ذبح کرنا بچے کا ذبح کرنا ہے، اس سے مراد وہ جانور حاملہ ہے، شرعاً حاملہ جانور کی قربانی میں کوئی قباحت نہیں ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
سوال: حاملہ قربانی والے جانور کے حمل کو اگر وہ ذبح کے بعد زندہ ہو، فروخت کرنا یا اپنے لیے رکھ لینا اگلے سال قربانی کے لیے کیا یہ درست ہے؟ یا وہ بھی قربانی کا حصہ ہے، وضاحت فرمائیں۔
جواب: حاملہ جانور کی قربانی جائز ہے، اگر بچہ زندہ نکلتا ہے، اس کو ذبح کریں، کھانا چاہیں تو حدیث میں آتا ہے کہ کھالیں، ابن باز رحمہ اللہ نے کہا ہے کہ اگر کوئی چاہے تو پال سکتا ہے، اگر مردہ ہی نکلا ہے تو وہ ذبح ہوچکا ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




