سوال (1353)

حدیث قرطاس اور اس کے اندر جو اعتراضات کیے جاتے ہیں ان کے جوابات اگر تحریری صورت میں کسی کے پاس موجود ہیں تو رہنمائی فرمائیں؟

جواب

آثار حنیف بھوجیانی میں مولانا عطاء اللہ حنیف رحمہ اللہ کا ایک مضمون ہے حدیث قرطاس پر ہے ، اسی طرح مولانا عبدالغفار حسن رحمہ اللہ نے بھی ایک مقالے میں بحث کی ہے ، نیز مولانا عبدالرحمن کیلانی رحمہ اللہ کی خوبصورت تالیف “آئینہ پرویزیت” اور اس قبیل کی دوسرے علماء کی کتب بھی ملاحظہ فرمائیں ۔

فضیلۃ العالم سید کلیم حسین شاہ حفظہ اللہ

اسلام فورٹ (Islam fort .com) جو المدینہ ریسرچ اسلامک سینٹر کی ویب سائٹ ہے ، اس پر ان شاءاللہ میرا اس حوالے سے مضمون ہے ، یہ مضمون کچھ پھیلا کر “البیان” میں لکھا ہے ، اس میں تفصیل ہے ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

اسی طرح حدیث قرطاس کے حوالے سے شیخ غلام مصطفیٰ ظہیر امن پوری حفظہ اللہ کا بھی مفصل مضمون ہے ، جس تمام اعتراضات کا جائزہ لیا گیا ہے ، وہ بھی دیکھنا چاہیے ۔

فضیلۃ الباحث افضل ظہیر جمالی حفظہ اللہ