سوال (6257)
حدیث کی کون سی کتاب سے ابتدا کریں؟ سبق یاد نہ رہے تو کس طرح علم حاصل کریں؟
جواب
اخلاص و تقویٰ اختیار کریں، اس کے بعد بار بار مطالعہ کریں، دعائیں جو سکھائی گئی ہیں، ان کا اور نوافل کا اہتمام کریں، یعنی تقویٰ، زھد اور نوافل اختیار کریں گے تو مسئلہ حل ہو جائے گا، اگر کوئی دماغی مسئلہ ہے تو میڈیسن بھی لی جا سکتی ہے، حدیث عمدہ الاحکام سے شروع کریں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




