سوال (4070)

روزے کی حالت میں حائضہ عورت تلاوت کرے تو سجدہ تلاوت کا کیا حکم ہے؟

جواب

اگر تلاوت کر سکتی ہے تو سجدہ تلاوت بھی کرسکتی ہے، اور سجدہ تلاوت فرض نہیں ہے، یہ کتاب و سنت کا فہم ہے، جو سمجھا گیا ہے، کیونکہ سجدہ تلاوت کے لیے وضوء شرط نہیں ہے، نہ قبلے کی شرط ہے، جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سورۃ النجم کی تلاوت کی تھی تو جن و انس سب نے سجدہ کیا تھا، مشرکین نے بھی سجدہ کیا تھا، اس سے امام بخاری وغیرہ نے استدلال کیا ہے کہ بغیر وضوء کے بھی سجدہ تلاوت ہو جائے گا، اس طرح حائضہ کا بھی سجدہ ہو جائے گا۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ