سوال (6294)

حافظہ اور یاد داشت کمزور ہے، اس کا کوئی حل بتا دیں؟

جواب

حافظے اور یاداشت کے لیے

“وَاتَّقُوا اللّٰهَ‌ؕ وَيُعَلِّمُكُمُ اللّٰهُ”

کا اہتمام ہونا چاہیے، اللہ تعالیٰ سے مانگنا چاہیے، “رب زدنی علما “اللهم انی اسئلک علما نافعا” ایسی دعائوں کا اہتمام ہونا چاہیے، نوافل کا اہتمام کریں، خاموشی کو طول دیں، غور و فکر سے کام لیں، مطالعہ زیادہ کریں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ