سوال (2600)
اسلام میں ہیئر ٹرانسپلانٹ کرنا صحیح ہے؟
جواب
ہیئر ٹرانسپلانٹ کے حوالے سے دو باتیں یاد رکھیں۔
(1) : اگر ہیئر ٹرانسپلانٹ سے مراد وِگ لگانا ہے تو یہ باالاتفاق حرام ہے۔
(2) : باقی اگر ایسے بال لگائے جاتے ہیں ، جو بڑھتے ہیں، اگتے ہیں، تو اس میں کوئی شرعی قباحت نہیں ہے، اس کی دلیل یہ ہے کہ معاملات میں ہر چیز جائز ہے، جب تک اس کی حرمت کی دلیل نہ آئے، اور اس کے حرام ہونے کی کوئی دلیل موجود نہیں ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبدالرزاق زاہد حفظہ اللہ