سوال (4044)

حیض کے ایام میں بیوی سے جماع کرنا اور روزے کی حالت میں جماع کرنا، ان دونوں کا کیا کفارہ ہے؟

جواب

حالت حیض میں جماع کرنا حرام ہے، اگر اس نے حیض کے شروع کے ایام میں جماع کیا ہے تو ایک دینار کفارہ ہے، اگر آخر کے دنوں میں جماع کیا ہے تو نصف دینار ہے، تقریبا چار ماشے بنتے ہیں، یہ اس سے پوچھا جا سکتا ہے، باقی اگر اس نے روزے کی حالت جماع کیا ہے تو پہ در پہ دو مہینے کے روزے ہیں، یا ساٹھ مساکین کو کھانا کھلانا ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ