سوال (3647)

ایک خاتون ہیں، وہ عمرے کے لیے گئی تھی ابھی حرم پہنچی ہی تھی کہ ایام شروع ہوگئے ہیں، انہوں نے احرام کھولا اور واپس جدہ آ گئے ہیں، اب انہیں کسی نے بتایا ہے کہ آپ پے دم پڑھ گیا ہے؟ راہنمائی درکار ہے۔

جواب

ان کو احرام نہیں کھولنا چاہیے تھا، وہ احرام کی پابندیوں میں باقی رہتی، اس میں اب صحیح بات یہ ہے کہ احرام کی پابندیوں کو توڑ دیا ہے تو دم پڑے گا۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ