سوال (5772)
حیض اور نفاس میں تو عورت ناپاکی کی وجہ سے نماز چھوڑتی ہے، اگر عورت کی بچہ دانی میں کوئی مسئلہ ہو اور وہ ڈاکٹر نکال دیں اس کے بعد اگر خون آئے یا براؤن پانی تو کیا ناپاکی ہوگی یا استحاضہ میں شمار ہوگا؟
جواب
یہ خون فاسد ہوتا ہے، اس پر مستحاضہ کا حکم زیادہ سے زیادہ لگ سکتا ہے، آپریٹ کے بعد عورت غسل کرلے، اگر پانی نہ ہو تیمم کرلے، پیڈ وغیرہ استعمال کرکے نماز ادا کرے، اگر اس کی تاریخ نہیں ہو تو ایسا کرے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
سائل: اور اگر ڈیٹ ہو تو؟ اور کیا یہ ممکن ہے کہ بچہ دانی نکل جانے کے بعد بھی روٹین سے حیض آتا رہے؟
جواب: جی ہاں یہ ہو سکتا ہے، باقی آپ کسی ماہر ڈاکٹر سے مشورہ کرلیں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ