سوال (6183)
حائضہ عورت اگر جنبی ہو جائے تو اس کے لیے جنابت کا غسل کرنا ضروری ہے؟ یا جب حیض سے پاکیزگی کا غسل کرے گی تو وہی کافی ہو جائے گا؟
جواب
غسلِ حیض ہی کافی ہوگا۔ جب دو موجب جمع ہو جائیں تو ایک ہی غسل سے طہارت ہو جاتی ہے۔
فضیلۃ الباحث حافظ محمد طاہر حفظہ اللہ
سائل: اگر غسل حیض کو چار دن پڑے ہوں، تب بھی؟
جواب: جی تب بھی۔
فضیلۃ الباحث حافظ محمد طاہر حفظہ اللہ




