سوال (4698)
ایک خاتون بوجہ ماہواری 10 ذو الحجہ کو طواف نہیں کر سکیں، کیا اب وہ احرام کھول دیں؟
جواب:
طواف افاضہ اور زیارہ یہ فرض ہیں، اس کے لیے حالت احرام میں انتظار کریں، احرام ابھی نہیں کھول سکتی، تیرہ تاریخ تک اسی حالت میں رہتی ہے تو پھر لنگوٹ کس کے اسی حالت پر طواف کر لے، طواف وداع ایسی عورتوں سے معاف کردیا گیا ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ