سوال (4278)
اگر مسجد کی چھت پر مدرسہ ہو تو کیا معلمہ ایام مخصوصہ میں تدریس کر سکتی ہے؟
جواب
اگر وہ حصہ نماز کے لیے وقف نہیں ہے، وہاں درس و تدریس کا کام ہوتا ہے، تو پھر ٹھیک ہے، پھر جا سکتی ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
سائل: مسجد والی جگہ نماز کے لیے بھی ہے اور تدریس وغیرہ کے لیے بھی اور جگہ بھی نہیں ہے، نیز معلمہ بھی صرف ایک ہی میسر ہے تو شیخ اس کا کیا حل نکلے گا؟
جواب: جو جگہ مسجد کے حکم میں ہے، وہاں حائضہ کا آکر بیٹھنا صحیح نہیں ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ