سوال (4515)
حج کے دوران ریشز کریم بطور میڈیسن استعمال کرنا کیسا ہے؟
جواب
صابن، لوشن، کریم اور ریشز کریم میں آٹومیٹکلی طور پر کچھ نہ کچھ خوشبو ہوتی ہے، اسپیشلی خوشبو استعمال کرنا منع ہے، وہ بھی آپ نے اسپیشلی طور پر صابن لیا ہو کہ اس کی خوشبو بہت اچھی ہے، وہ غلط ہوگا، خصوصاً پاؤڈر یا خوشبو کی چیزیں استعمال کرنا غلط ہوگا، باقی آٹومیٹکلی طور پر کریم میں کچھ خوشبو ہوتی ہے، اس کو استعمال کرنے میں کوئی حرج نہیں، کیونکہ وہ آپ نے بطور دوا استعمال کی ہے، اس میں کوئی قباحت نہیں ہے، یہ ایسے ہی جیسے خوشبو والا کھانا کھایا جاتا ہے، غیر ضروری تقویٰ کا اظہار نہیں کرنا چاہیے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ