سوال (1868)
کیا حاجی لوگ مدینہ میں جاکر قصر نماز پڑھیں گے ؟ جبکہ حاجی وہاں پر ایک ہفتے کا قیام کریں گے ؟
جواب
کوشش کریں کہ حاجی یا معتمر باجماعت نماز ادا کرے اور باجماعت نماز کی صورت میں امام کے ساتھ مکمل نماز پڑھے گا ، البتہ وہ وہاں قصر کر سکتا ہے ، لیکن قصر کا فائدہ اٹھانے کے لیے جماعت سے پیچھے رہنا بھی درست نہیں ہے
فضیلۃ العالم ڈاکٹر ثناء اللہ فاروقی حفظہ اللہ
سائل :
شیخ مکرم کچھ لوگ چالیس نمازوں کا کہہ رہے ہیں اسکی کیا حیثیت ہے ؟
جواب : وہ روایت ضعیف ہے۔
فضیلۃ العالم ڈاکٹر ثناء اللہ فاروقی حفظہ اللہ
کوئی حیثیت نہیں ، مدینہ میں جتنے دن ہیں باجماعت نماز کا اہتمام کریں ، 40 یا اس جیسا کوئی عدد ثابت نہیں نہ ہی حج و عمرہ کی قبولیت کے لیے کوئی ایسی شرط ہے۔
فضیلۃ العالم اکرام اللہ واحدی حفظہ اللہ
حدیث ضعیف ہے ، بلکہ بعض نے سخت جرح کی ہے ۔
فضیلۃ الباحث اسامہ شوکت حفظہ اللہ