سوال (4696)
ایک قدرے جوان شخص حج پر ہے اور اس کا کہنا ہے کہ یہاں منیٰ میں انتظامات مناسب نہیں ہیں، سونے میں دقت ہے تو منٰی میں کتنا وقت گزارنا ضروری ہے؟ کیا وہ دن کے وقت اپنے ہوٹل جو کہ منٰی میں نہیں، جا کر سو سکتا ہے اور رات کو واپس آ جائے؟ دوسرے الفاظ میں وہ پوچھنا چاہتا ہے کہ منی میں وقت گزارنے کی کم از کم ضروری مدت کیا ہے؟
جواب:
منی میں رات گزارنا ضروری ہے، دن کے وقت مکہ میں یا عزیزیہ میں آپ جائیں تو اس کی چھٹی ہے۔ اس میں شریعت کی طرف سے کوئی پابندی نہیں ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ