سوال (1825)

قربانی بھی کرلی ہے ، طواف بھی کر لیا ہے ، لیکن سعی نہیں کی ہے ، بال بھی نہیں منڈوائے یہ بعد میں بھی ہو جائیں تو کوئی اشو نہیں ہے ؟

جواب

یوم النحر یعنی دس تاریخ کو چار کام حاجی کے ذمہ ہوتے ہیں ۔
(1) : کنکریاں مارنا
(2) : قربانی کرنا
(3) : بال منڈوانا یا حلق کروانا
(4) : طواف خانہ کعبہ
اس میں سعی سرے سے موجود ہی نہیں ہے۔ ہاں اگر کسی نے پہلے سعی نہیں کی تو پھر وہ طواف زیارت کے ساتھ بھی سعی کر سکتا ہے۔
جہاں تک بات ہے کہ حاجی اگر چاروں کے چاروں کام دس تاریخ کو نہ کر سکے تو آئندہ دنوں میں تاخیر کی گنجائش موجود ہے، اس میں کوئی حرج نہیں۔ لیکن یاد رکھیں جب تک چاروں کام مکمل نہیں ہوں گے تو حاجی احرام کی پابندیوں کا شکار رہے گا، بالخصوص اگر طواف اور سعی (اگر رہتی تھی) نہیں کی تو زن و شو والے تعلقات جائز نہیں ہوں گے۔

فضیلۃ العالم حافظ خضر حیات حفظہ اللہ