سوال (4685)

“حاجیو مصطفی سے کہہ دینا
غم کے مارے سلام کہتے ہیں” کیا اس طرح کہنا صحیح ہے؟

جواب

کسی حاجی، معتمر یا زائر کو یہ کہنا کہ ہمارا سلام نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر مبارک تک پہنچادئیے گا، کتاب و سنت اور سلف سے ثابت نہیں۔
اس عمل سے بچنا چاہئیے، بلکہ ہم دنیا کے کسی بھی کونے میں ہوں ہمارا درود و سلام اللہ کے فرشتے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو پہنچا دیتے ہیں اور فرشتوں سے بہتر پیغام رساں اور کون ہوسکتا ہے!

فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ