سوال (3831)
حج کی فرضیت کے لیے بدنی طاقت شرط ہے؟ مثلا ایک آدمی کے پاس پیسے ہیں، لیکن وہاں جا نہیں سکتا، تو اب اس صورت میں اس پر حج فرض ہے؟
جواب
جو شخص سواری کے قابل نہیں تھا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اولاد کو اجازت دی تھی کہ آپ اپنے والد کی طرف سے حج و عمرہ کر سکتے ہو۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
سائل: بندے کے پاس مالی طاقت ہے، بدنی طاقت نہیں ہے تو اس کی طرف سے حج اولاد کرے گی یا کوئی اور کرے گا۔
جواب: جی ہاں! اگر وہ اس حالت میں ہے کہ سفر نہیں کر سکتا، لیکن اس کے پاس مالی طاقت ہے تو اس کی طرف سے حج کیا جائے گا، لیکن حج بدل وہ کرے گا جس نے پہلے اپنا حج کیا ہوگا۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ