سوال (4630)

کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں بچوں کو حج کا طریقہ سکھایا جاتا ہے، اس میں فرضی بیت اللہ بنایا جاتا ہے اور فرضی ایک گڑیا نما شیطان بنایا جاتا ہے اور فرضی طور پر حج کے تمام ارکان کیے جاتے ہیں، کیا ایسا کرنا قرآن وسنت کی روشنی میں جائز ہے۔

جواب

تعلیم کے لیے یہ ضروری نہیں ہے کہ ہر چیز کا ماڈل بنایا جائے، البتہ بیت اللہ کو اپنے ہاتھ سے سمجھانے کے لیے بنا سکتے ہیں، باقی صفا و مروہ وغیرہ نشانات لگا کر بتا دیں، دائرہ بنالیں کہ اس کو ہم شیطان سمجھتے ہیں تو ٹھیک ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ