سوال (4632)

شیوخ کرام سے رہنمائی کی درخواست ہے کہ عرفات و مزدلفہ میں قصر و جمع، نیز منی میں قصر، سفر کی وجہ سے ہے یا کہ مناسکِ حج ہونے کی وجہ سے؟ دلائل سے وضاحت کی ضرورت ہے۔

جواب

بعض فقہاء کے نزدیک نمازوں کو جمع کرنا سفر کی وجہ سے ہے جبکہ کچھ حضرات کا خیال ہے کہ حج کی وجہ سے انہیں جمع کیا جاتا ہے۔
یعنی جمع شافعیہ کے نزدیک سفر کی وجہ سے ہے اور حنفیہ اور مالکیہ کے نزدیک حج کی وجہ سے ہے۔

فضیلۃ الباحث کامران الٰہی ظہیر حفظہ اللہ

بظاہر یہ معلوم ہوتا ہے کہ یہ مناسک حج کی وجہ سے ہے، اس لیے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب حج کیا تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بہت سارے لوگ تھے، اہل مکہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز قصر ادا کی تھی، اہل مکہ کے لیے منی قصر کی مسافت پر تو نہیں ہے، بظاہر یہی معلوم ہوتا ہے کہ یہ مناسک حج میں سے ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ