سوال (4185)

حج پر جانے سے پہلے خاندان کی دعوت کر کے جانا کیسا ہے؟ اگر نیت یہ ہو کہ ممکن ہے کہ دوران سفر ہی موت آ جائے، لہذا خاندان والوں سے مل لیا جائے اور گلے شکوے دور کر لیے جائیں۔ نیز اس موقع پر رشتے دار باری باری ملنے آتے ہیں، تو کیوں نہ سب کو ایک ہی دن بلا لیا جائے اور کھانا کھلا دیا جائے؟

جواب

سفر سے واپس آ کر کھانا بنانا تو حدیث سے ثابت ہے، خواہ وہ حج کا سفر ہو، جہاد کا سفر ہو یا کوئی اور کار خیر کا سفر ہو، البتہ حج سے پہلے دعوت کرنا یہ آپ کا عرف ہے، اس پر یہ فتویٰ لگانا صحیح نہیں، ویسے بھی نیت یہ ہے کہ گلے شکوے دور ہو جائیں، معافی تلافی ہو جائے تاکہ حقوق العباد کا حج پر اثر نہ پڑے تو صحیح ہے، ان کو جمع کرکے کھانا کھلا لیں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ