سوال (4429)

حج پر جانے والے مرد یا خواتین بالوں کو رنگ سکتے ہیں، جس میں کیمیکل ہوتا ہے یا نہیں؟

جواب

یہ یاد رہے کہ حالت احرام میں خوشبو منع ہے، اور جو رنگ اچھے کوالٹی کے ہوتے ہیں، ان میں خوشبو نہیں ہوتی، پھر بھی شکوک و شبھات سے بچنے کے لیے آپ آٹھ تاریخ سے لے کر بارہ یا تیرہ تاریخ تک رنگ استعمال نہ کریں، پہلے استعمال کرلیں یا بعد میں استعمال کریں، تاکہ شکوک و شبھات سے بچا جائے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ

بالوں کو رنگا جا سکتا ہے، باقی عورت یہ دیکھ لے کہ وہ کس کے لیے زینت اختیار کر رہی ہے، اپنے محارم کے علاؤہ کسی کے لیے بھی زینت اختیار نہیں کر سکتی ہے، باقی یہ اشکال ہے کہ اگر کیمیکل والا کلر ہے جو پانی کو بالوں تک پہنچنے سے روکتا ہے، تو غسل اور وضوء کا مسئلہ ہوگا، اگر ایسا کلر نہیں ہے تو کوئی حرج نہیں ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ