سوال (3109)

حج، عمرہ یا دیگر نیک اعمال سے چھوٹے گناہ ہی معاف ہوتے ہیں یا حقوق العباد کی کوتاہی بھی معاف ہو جاتی ہے؟

جواب

مبرور حج گناہوں کی معافی ہے، لیکن حقوق العباد ادا کرنا ہوں گے، اسی طرح حقوق اللہ میں قضا بھی مکمل کرنا ہوگا۔

فضیلۃ العالم اکرام اللہ واحدی حفظہ اللہ

حقوق العباد کی معافی عبادات کے ساتھ منسلک نہیں ہے، عبادات حقوق اللہ ہیں، حقوق اللہ کے حوالے سے معافی مل سکتی ہے، لیکن دلائل سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ حقوقِ العباد ان چیزوں سے معاف نہیں ہوتے ہیں، حقوق العباد کے لیے بدلہ ہے، یا متعلقہ شخص سے معافی ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبدالرزاق زاہد حفظہ اللہ